ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلپا خود کشی معاملے میں سنگھ پریوار کے سرکردہ لیڈران ملوث

کلپا خود کشی معاملے میں سنگھ پریوار کے سرکردہ لیڈران ملوث

Sat, 06 Aug 2016 00:06:09  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔5 اگست(عبدالحلیم منصور؍ایس او نیوز) چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں سی آئی ڈی نے اپنی جانچ میں غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے۔ سی آئی ڈی نے پتہ لگایا ہے کہ کلپا ہنڈی باگ کو خود کشی پر مجبور کرنے میں کلیدی ملزم پروین کھانڈیا ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری بارسوخ شخصیات شامل ہیں۔ پولیس اور سی آئی ڈی ان شخصیات کی نشاندہی اور ان پر کارروائی کی تیاریوں میں لگ گئی ہے۔ پروین کھانڈیا سے سختی سے پوچھ تاچھ کے دوران حالانکہ اس نے بہت ساری معلومات پولیس کو مہیا کرائی ہیں لیکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کی بعض بارسوخ سیاسی شخصیتیں پروین کھانڈیا کو بچانے پولیس پر دباو ڈال رہی ہیں۔ انتہائی غریب خاندان سے وابستہ ڈی ایس پی کلپا ہنڈی باگ نے اغوا کے ایک معاملے میں ان کا نام لے لئے جانے کے سبب مایوس ہوکر 5جولائی کو خود کشی کرلی تھی۔ کلپا کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ چکمگلور کے ایس پی سنتوش بابو کلپا کی خود کشی کیلئے ذمہ دار ہیں۔ بعد میں حکومت نے یہ معاملہ جانچ کیلئے سی آئی ڈی کے سپرد کردیا۔ سی آئی ڈی نے ابتدائی جانچ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تیجس گوڈا نامی ایک فرد کے اغوا کے سلسلے میں ناواقف کلپا نے اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق ہرجانہ کی رقم حاصل کرنے قدم بڑھائے تھے۔ تیجس گوڈا نے اپنے دوست پون کے ذریعہ دس لاکھ روپے کلپا کو پہنچا کر آزادی حاصل کرلی ، بعد میں تیجس گوڈا نے اعلیٰ عہدیداروں کو یہ اطلاع دی ۔ تیجس گوڈا کی اطلاع پر ہی پولیس نے اس کیس کے ایک اہم ملزم پروین کھانڈیا کو گرفتار کرلیا۔ پروین کھانڈیا کو 29جون کو چکمگلور میں گﺅ کشی کے الزام میں ایک خاندان کی پٹائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تو پوچھ تاچھ کے دوران کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی سے اس کے تعلقات سامنے آئے۔ سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے چکمگلور اور آس پاس کے علاقوں کے مزید سنگھ پریوار کے لیڈران کے اس معاملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس اس معاملے کی سختی سے جانچ میں مصروف ہے۔
 


Share: